EPISODE 1 URDU PLAY HERE
COMING SOON …
World Television Premier I Jeyran I Irani Drama
Watch “Jeyran”” starting from 30th Jan 2023 Monday – Tuesday at 08:00 PM only on AAN TV.
…………..
کہانی
جیران یہ 1852 کی کہانی ہے، جو ریاست کے (وزیر اعظم اور قجر خاندان کے ایرانی بادشاہ ناصرالدین شاہ کے عظیم استاد) امیر کبیر کی وفات کے بعد سے کچھ عرصہ بعد کی ہے۔ بادشاہ اپنے استاد اور سرپرست کے قتل کے بعد افسردہ ہے اور وہ امور سلطنت پر زیادہ توجہ نہیں دیتا اس بات نے ملکہ (بادشاہ کی ماں)کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ ایک دن بادشاہ نے مرحومہ رسومات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے قریبی محافظ سلمان سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ شکار کے لیے شہر سے باہر چلے۔ اگلے دن وہ خفیہ راستے سے محل سے ملحقہ وادی میں جاتے ہیں جہاں بادشاہ کی نظر ایک پرکشش لڑکی پر پڑتی ہے اور وہ اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتاہے۔ جیران نام کی یہ لڑکی بادشاہ کو نہیں پہچانتی اوراس کے ساتھ بہت بے رخی سے پیش آتی ہے پھر وہ وہاں سے چلی جاتی ہے۔ بادشاہ لڑکی کو اپنے ذہن سے نہیں نکال پا رہا وہ اپنے محافظ کو حکم دیتا ہے کہ لڑکی کو تلاش کر کے محل میں لایا جائے لیکن جیران کسی اور شخص سے محبت کرتی ہے۔ کہانی اب ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے جب جیران کو محل میں لایا جاتا ہے۔ جیران کو محل کے اندر بہت مشکلات اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لڑکی کو بادشاہ کے لیے مناسب تصور نہیں کرتی کیونکہ اس کا تعلق ایک عام گھرانے سےہے۔