Esref Ruya Season 2 Episode 2 (15) English & Urdu Subtitles
رومان شاہ” کی نظریں ” عاصم ” پر جمی تھیں، جیسے کسی مخصوص جواب کی تلاش ” میں ہوں۔ “عاصم ” نے مسکراتے ہوئے ماحول کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی اور کندھے اچکائے۔
باقی آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مجھے زیادہ معلومات نہیں ہوں گی، کیونکہ آپ ” جانتے ہیں کہ میرا بزنس سے کوئی خاص تعلق نہیں۔ ہاں، اگر آپ کا لج ، سکول یا ” پڑھائی سے متعلق کوئی سوال کریں تو میں زیادہ بہتر جواب دے سکتا ہوں۔ رومان شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا، اس کی انگلیاں کافی کے کپ کے کنارے پر ” ہلکی ہلکی ضرب لگارہی تھیں۔ اس کا ذہن اب بھی ” کے ایس آر” کی پر اسرار شخصیت کے گرد الجھا ہوا تھا، جیسے کوئی ان دیکھی گتھی سلجھانے کی کوشش کر رہا ہو۔
عاصم شاہ” نے “رومان شاہ” کی پریشانی محسوس کر لی تھی۔ وہ ہلکے سے مسکرا کر ” نرمی سے بولا
بھائی، میرے خیال سے آپ زیادہ سوچ رہے ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ شاید وہ آپ ” کے مزاج سے تھوڑا ہٹ کر ہے ، اس لیے آپ کو ایسا محسوس ہو رہا ہو ، ورنہ کوئی خاص بات نہیں جس کی بنا پر ہم اسے شک کے دائرے میں رکھیں۔ باقی ، ہم اس پر ہمیشہ نظر رکھیں گے ، اور ان شاء اللہ کچھ بھی ایسا نہیں ہو گا۔ ہمارا تو اس کانٹریکٹ میں ویسے بھی فائدہ ہے ، آپ بس اللہ کا نام لے کر شروع کیجئے۔
رومان شاہ” نے گہر اسانس لیا، مگر اس کی آنکھوں میں اب بھی سوچ کے رنگ ” : نمایاں تھے۔ وہ ہلکی سی خفگی سے بولا ہم۔۔۔ اللہ سب بہتر کرے، مگر ” عاصم “، ہم اس طرح کسی پر بھروسہ نہیں کر ” سکتے۔ جو کچھ گزرے وقت میں ہوا ہے ، اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اب کسی پر اعتماد کرنا آسان نہیں رہا۔ تم بس اپنی طرف سے محتاط رہنا۔ اگر کوئی بھی غیر ضروری ایکٹیویٹی نظر آئے تو فوراً مجھے انفارم کرنا۔
: عاصم ” نے سر ہلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی” جی بھائی، آپ بے فکر رہیں۔ میں ہر لحاظ سے محتاط ہوں۔ آپ بس ریلیکس کریں اور ” ” مجھے تفصیلات دیں تا کہ اس پروجیکٹ کو آگے بڑھایا جا سکے۔ رومان شاہ” نے سر ہلایا، مگر اس کی آنکھوں میں اب بھی ایک انجانی تشویش جھلک ” رہی تھی۔ ” میں نے تمہیں ساری تفصیل سینڈ کر دی ہے، نسلی سے دیکھ لو۔”
رومان شاہ” نے سوچتے ہوئے موبائل کی اسکرین پر انگلیاں چلائیں۔ “
کیا نام ہے ہماری نیو جی ایس کا ؟”
عاصم ” نے حیرانی سے اسے دیکھا، ہلکے سے شرارتی مسکراہٹ لبوں پر سجائے “
: مسکراتے ہوئے وضاحت دی
” بھائی، اس کا نام “نشا” ہے۔ بہت ہی ٹیلنٹڈ لڑکی ہے۔”
رومان شاه ” سنجیدہ چہرے سے سر کو ہلاتے ہوئے۔ “
ہم۔۔۔اسے کہنا کہ ایک بار مجھ سے آکر ملے۔ میں خود دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کتنی “
” ٹیلنٹڈ ہے۔
” کیا۔۔۔؟”
عاصم ” نے حیرت سے “رومان شاہ” کی طرف دیکھا۔”
” کیا مطلب کیا ؟”
رومان شاہ” نے الجھن سے اسے دیکھا۔”
کچھ نہیں بھائی، بس یہ کہ آپ لیڈیز ور کر زیا ایمپلائیز سے ملتے نہیں، اس لیے مجھے ” “ذرا عجیب لگا۔
عاصم ” کے لبوں پر شرارتی مسکراہٹ تھی۔”
عاصم شاہ ” ، توانسان دا پتر بن کے رہا کر۔ ” شاہ زیب ” تے “احمر” دے نال رہ رہ ” کے تیر ادماغ خراب ہو گیا اے ، تو میرے تو چھوٹا ایں۔ دو کن تے سوٹاں گاتے دماغ ” ا ٹھیک ہوئیے گا۔ اونا بغیر تاں دی صحبت وچ تھوڑا کٹ بیا کر
رومان شاه” پنجابی میں سخت لہجے میں بولا۔”
EPISODE 2 (15) URDU SOURCE 1
EPISODE 2 (15) URDU SOURCE 2
EPISODE 2 (15) URDU SOURCE 3
EPISODE 2 (15) URDU SOURCE 4
EPISODE 2 (15) URDU SOURCE 5
EPISODE 2 (15) ENG SOURCE
Esref Ruya Season 2 Episode 2 (15) English & Urdu Subtitles




