Teskilat / Intelligence/ The Organization : Shadow Team: Season 6 Episode 11 (159) in Urdu Sub

Teskilat / Intelligence/ The Organization : Shadow Team: Season 6 Episode 11 (159) in Urdu Sub

اگلی صبح ہانم اٹھی تو بے ساختہ اس کا دھیان صوفے پر گیا جہاں اکثم سویا ہوا تھا۔۔۔۔ وہ مسکرائی تھی۔۔۔ لیکن کیوں ؟؟ یہ تو وہ جانتی ہی نہیں تھی۔۔۔ وہ اٹھ کر واش روم کی طرف گئی اور منہ ہاتھ دھو کر ڈوپٹے کو صحیح سے اوڑھ کر باہر نکل گئی۔۔۔۔ ۔۔
وہ حال میں آئی جہاں اماں جان بیٹھی قرآن پاک کی تلاوت کر رہی تھیں۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوئے ان کی جانب بڑھی اور بنا کوئی آواز کئے ان کے پاس صوفے پر بیٹھ گئی۔۔۔۔ اماں جان نے مسکرا کر اسے دیکھا ۔۔۔۔ اور تلاوت جاری رکھی۔۔۔ تقریبا آدھے گھنٹے تک تلاوت کرنے کے بعد وہ قرآن پاک کو غلاف میں لپیٹ کر حال میں موجود ایک لکڑی کی الماری میں رکھ کر واپس آئیں۔۔۔اور اس کے سر پر پھونک ماری۔۔۔۔
اماں جان مجھے بھی قرآن پاک پڑھنا ہے۔۔۔۔
ہانم کی بات پر یسرا بیگم نے اسے مسکرا کر دیکھا ۔۔۔
ہاں تو پڑھ لو کس نے روکا ہے؟ وضو تو تمہارا ہوگا نا نماز بھی پڑھی ہوگی۔۔۔ جائو پڑھ لو۔۔۔۔
لیکن مجھے تو بس نماز پڑھنی آتی ہے۔۔۔ وضو کرنا تو امی نے سکھایا تھا۔۔۔ لیکن میں نے بس پانچ سپارے ہی پڑھے ہوئے ہیں۔۔بعد میں امی نے مدرسے جانے ہی نہیں دیا۔۔۔۔
ہانم معصومیت سے بولی تو یسرا بیگم کی مسکراہٹ ایک پل میں سمٹی تھی۔۔۔
کیوں نہیں جانے دیا مدرسے؟؟؟
یسرا بیگم نے ہانم کے بائیں رخسار پر دایاں ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھا۔۔۔
وہ کہتی تھیں کہ ہانم گھر پر پڑھے گی لیکن پھر ان کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا مجھے قرآن پڑھانے کا۔۔۔۔
اچھا میں کل سے تمہیں اسی وقت پڑھائوں گی ۔۔۔ لیکن شرط یہ ہے کہ تم تمام نمازیں پڑھو گی۔۔۔۔
یسرا بیگم کی بات پر وہ خوش ہوتے ہوئے بولی۔۔۔
اماں جان وہ تو میں پہلے بھی پڑھتی ہوں۔۔۔ آپ جانتی ہیں جب میں چھوٹی تھی نا تب سے پڑھتی ہوں۔۔۔۔
اس کی بات پر یسرا بیگم کے لبوں پر مسکراہٹ آئی۔۔۔
اچھا تو اب تم بڑی ہوگئی ہو؟؟ ویسے پہلے تم کتنی چھوٹی تھی؟؟؟
پہلے تو میں اس صوفے جتنی تھی نا لیکن اب دیکھیں میں کتنی بڑی ہوگئی ہوں۔۔۔
ہانم خوش ہوتے ہوئے کھڑے ہو کر بول رہی تھی جبکہ یسرا بیگم بے ساختہ ہنسنے لگیں۔۔۔۔
بڑے خان اٹھ گئے کیا؟؟؟
نہیں وہ ابھی نہیں اٹھے۔۔۔۔
ہانم نے معصومیت سے جواب دیا۔۔۔۔
کیوں ۔۔۔ خان کی طبعیت ٹھیک ہے نا؟؟؟
ماہ محبت یعنی یہ ناول جو اپلوڈ کیا ہے
جس کسی کو جلدی ناول کملیٹ پڑھنا ہے مجھے فر’ینڈ ریکوسَسٹ بیجھ دے ورنہ انابکسَس میں میَسسج کردے
میں کملیٹ ناول سینَڈ کردں گا
مجھے ریکوسَٹ بیجھ
یہ انباکسَس میں میسَسج کردےجلدی
یسرا بیگم نے پریشانی سے پوچھا کیونکہ اکثم کبھی بھی صبح دیر تک نہیں سوتا تھا۔۔۔
ان کے سر میں کل رات کو درد ہو رہا تھا میں دبایا تھا۔۔۔ پھر وہ سوگئے ۔۔۔
ہانم کے جواب پر وہ اٹھیں اور ہانم کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے بولیں۔۔۔
تم وہ آئینہ ہو جس کا عکس بالکل شفاف ہے۔۔۔ دنیا کی گرد سے بچانے کے چکر میں تمہاری ماں اس آئینے کو صاف کرنا بھول گئی۔۔۔ لیکن میں وعدہ کرتی ہوں اس آئینے کو اتنا شفاف کر دوں گی کہ ذرا سی گرد بھی اس کی خوبصورتی کو کم نہ کر سکے ۔۔۔۔۔
یسرا بیگم کی باتوں پر ہانم منہ کھولے انہیں دیکھنے لگی۔۔۔ مطلب صاف تھا کہ سب باتیں اوپر سے گزر رہی ہیں۔۔۔۔

 

  1. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  2. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  3. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  4. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  5. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  6. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  7. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE
  8. EPISODE 11 (159) URDU SOURCE

Teskilat / Intelligence/ The Organization : Shadow Team: Season 6 Episode 11 (159) in Urdu Sub